بدھ، 25 نومبر 2026 | 14 جمادی الثانی 1448 ھ
●بریکنگ نیوز
اہم قومی، بین الاقوامی اور عوامی خبروں کی تازہ ترین اپ ڈیٹس
اسلامی دنیا

اسرائیلی فضائی حملے میں حماس کے سینئر کمانڈر سمیر ابو یونس شہید!

Newsroom Admin·15 نومبر 2026
فونٹ سائز:
اسرائیلی فضائی حملے میں حماس کے سینئر کمانڈر سمیر ابو یونس شہید!

اسرائیلی فضائی حملے میں حماس کے سینئر کمانڈر سمیر ابو یونس شہید!. (تصویر: مشرق ٹائمز)

اسرائیلی فضائی حملے میں حماس کے سینئر کمانڈر سمیر ابو یونس شہید ہو گئے ہیں۔اسرائیلی فوج نے دعوی کیا ہے کہ انہوں نے 53 سالہ سمیر ابو یونس کو جو اسرائیل پر 7 اکتوبر 2023 کے حملوں کی منصوبہ بندی اور نگرانی میں شامل تھے، انہیں فضائی حملے میں شہید کر دیا ہے۔ حماس نے بھی ابو یونس کی شہادت کی تصدیق کی ہے۔بتا دیں کہ 53 سالہ سمیر ابو یونس حماس کے عسکری ونگ میں رفح بریگیڈ کے کمانڈر تھے۔

عینی شاہدین اور اسپتال ذرائع کا کیا کہنا ہے؟

غزہ میں موجود عینی شاہدین کے مطابق، المواصی کے الواحہ کیمپ میں لگے ایک خیمے پر چار میزائل داغے گئے، جس کے نتیجے میں وہاں آگ بھڑک اٹھی۔ واضح رہے کہ اس کیمپ میں سینکڑوں بے گھر افراد پناہ لیے ہوئے ہیں۔ جنوبی شہر خان یونس کے ناصر اسپتال کے طبی ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ اس حملے کے بعد اسپتال میں ایک لاش اور تین زخمیوں کو لایا گیا۔

اسرائیلی فوج کا بیان:

دوسری جانب، اسرائیلی فوج اور اسرائیل کی سکیورٹی ایجنسی (ISA) نے ٹیلی گرام پر جاری ایک مشترکہ بیان میں سمیر ابو یونس کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے۔ بیان میں یونس کو حماس کے سینئر رہنماؤں میں ایک اہم شخصیت قرار دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ وہ اپنی بریگیڈ اور حماس کی عسکری طاقت کو دوبارہ منظم کرنے کی کوشش کر رہے تھے۔ اسرائیلی حکام نے مزید الزام عائد کیا کہ سمیر ابو یونس اپنے جنگجوؤں کو اسرائیلی شہریوں اور فوجیوں کے خلاف حملوں کی تیاری کرنے اور انہیں انجام دینے کی ہدایات دے رہے تھے۔

Mashriq Timesمشرق

Newsroom Admin

نئی دہلی، 15 ستمبر 2026، (اپڈیٹڈ 01:05 PM IST)

💬

تبصرے اور آراء

0

اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ درج کریں:

صحافتی ضابطہ اخلاق کا احترام ملحوظ رکھیں۔
✍️

اس خبر پر ابھی تک کوئی تبصرہ نہیں آیا۔ پہلے تبصرہ نگار بنیں!